ریکٹ اینڈ بینکیز ر کی ملک بھر میں پاکستان سپر لیگ کے ذریعے حفظان صحت آگاہی مہم

ریکٹ اینڈ بینکیز ر کی ملک بھر میں پاکستان سپر لیگ کے ذریعے حفظان صحت آگاہی ...

لاہور(پ ر) ڈیٹول اور ہارپک بنانے والے ریکٹ اینڈ بینکیزر کی ملک کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے ذریعے حفظان صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے صفائی ستھرائی مہم کا انعقاد ، یاد رہے کہ یہ مہم بھی ریکٹ اینڈ بینکیزر کے پاکستان میں صحت و صفائی کی ثقافت کو فروغ دینے کے اقدام"ہوگا صاف پاکستان"کا حصہ تھا،جس کے تحت کمپنی ملک بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے میں اپنی بھرپور معاونت بھی فراہم کررہی ہے۔ ہوگا صاف پاکستان"صفائی ستھرائی مہم کی خود کار طریقے سے لوگوں کے درمیان حوصلہ افزائی کے لیے ملک کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان سپر لیگ کی بڑے پیمانے پر مقبولیت کو سہارا بناتے ہوئے تمام میچز کے دوران ویڈیو اسکرین کے ایک طرف اسکرول پرمبنی پیغام شائع کیے گئے ،جس کا مقصد لوگوں کے درمیان اپنے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کے لیے انفرادی طور پر احساس ذمہ داری کو فروغ دینا تھا۔ جس کی بہترین مثال ٹاس کے وقت جب کہ سب کی نظرین پر مرکوز تھیں ایک مذاق کے ذریعے لوگوں کے درمیان احساس ذمہ دارپیدا کرنے کے لیے ایک کلیدی پیغام پہنچایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...