حقائق جانے بغیر مٹھائیاں بانٹنا نوازشریف کی عادت بن گئی،خرم گنڈا پور

حقائق جانے بغیر مٹھائیاں بانٹنا نوازشریف کی عادت بن گئی،خرم گنڈا پور

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حقائق جانے اور فیصلے پڑھے بغیر مٹھائیاں بانٹنا نواز شریف کی عادت بن چکی ہے ،سوال آج بھی وہی ہے لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ کارکنوں کو خوش اور خود کو دھوکہ دینے کیلئے گواہوں کے بیانات کو مرضی کے معانی دے رہے ہیں، واجد ضیاء نے سرخرو کر دیا تو پھر نواز شریف نے ان کے بار ے میں جو الزام تراشی کی اس پر اسی طرح شرمساری کا اظہار کریں جس طرح میمو گیٹ سکینڈل میں آصف علی زرداری کے خلاف استعمال ہونے پر وہ کررہے ہیں۔ نواز شریف کو سرخرو ہونے کا یقین ہو گیا ہے تو پھر وہ عدلیہ کیخلاف اپنی باغیانہ تحریک عدل ختم کرنے کا بھی اعلان کریں اور اپنی ساری توجہ احتساب عدالت کی کارروائی پر مرکوز کریں۔

۔ اہم گواہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دینا شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کا اہم ثبوت ہے۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نواز شریف کے خاندان کے خلاف اصل کیس لندن فلیٹس کی منی ٹریل دینے کا ہے جو وہ نہیں دے پارہے، لندن کے اثاثے میاں نواز شریف نے اپنے نام پر نہیں رکھے ہوئے یہ اثاثے اور آف شور کمپنیاں انہوں نے بچوں کے نام پر بنائیں اور جس وقت یہ اثاثے بچوں کے نام منتقل ہوئے اس وقت ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا

خرم گنڈا پور

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...