پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم کی زیر صدارت لائرز فورم کا اجلاس

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم کی زیر صدارت لائرز فورم کا اجلاس

لاہور (نمائندہ خصوصی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دو روزہ دورہ لاہور کیلئے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت لائرز فورم کا اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب لائرز فورم لاہور میں 10مقامات پر عمران خان کا استقبال کرے گا اور 31مارچ اور یکم اپریل کو وکلاء برادری اپنے قومی ہیرو کا تاریخی خیر مقدم کرے گی، انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلاء نے عبدالعلیم خان اور محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی جبکہ عمیر نیازی ایڈووکیٹ ،مہر فیاض ایڈووکیٹ ،رانا زاہد ایڈووکیٹ ،سعید بھٹہ ایڈووکیٹ ،امجد باجوہ ایڈووکیٹ اور علی جاوید ڈوگر ایڈووکیٹ بھی وفد میں شامل تھے ،عبدالعلیم خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی و مضبوطی میں وکلاء کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

بالخصوص عمران خان کے ملک گیر تبدیلی کے منشور میں لانگ مارچ سے لے کر لاک ڈاؤن تک وکیلوں نے ہرآول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور عمران خان کے دورہ لاہور سے لے کر آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں بھی وکیل کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے ،اس دورے کیلئے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر محمد شعیب صدیقی نے پی ایچ کو خط بھی لکھا ہے جس میں تشہیری مہم کیلئے اجازت مانگی ہے تاکہ عمران خان کے استقبال کیلئے کیر مقدمی بینرز ، سٹیمرز اور بلبورڈ لگائے جا سکیں ۔پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں لاہور کینٹ سے پارٹی رہنماؤں فیصل حاکم بھٹی ،راجہ شبیر ، الیاس بھٹی،راجہ شہزاد،اکبر گجر ، چوہدری اخلاق حسین ، شاہد خان اور محمد فہیم نے بھی صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور یکم اپریل کو لاہور کینٹ میں مختلف مقامات پر عمران خان کے تاریخی استقبال کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ ڈیفنس اور کینٹ کے علاقے پی ٹی آئی نا قابل تسخیر قلعے ہیں اور عمران خان کادورہ لاہور نواز لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ،دریں اثناء پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے رہنماؤں شیخوپورہ سے سعید ورک ، حافظ آباد سے شوکت بھٹی ،ننکانہ سے شاہد منظور گل اور سیالکوٹ سے علی اسجد ملہی اور چوہدری اخلاق نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں اہم پارٹی و عام انتخابات کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا،عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے تبدیلی کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے اور اب عمران خان کا راستہ روکا نہیں جا سکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...