لیڈی ہیلتھ ورکرزکے مطالبات نہ ماننا بیڈ گورننس کی زندہ مثال ہے،صفدر بٹ

لیڈی ہیلتھ ورکرزکے مطالبات نہ ماننا بیڈ گورننس کی زندہ مثال ہے،صفدر بٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے جائز مطالبات اور اپنی تنخواہوں کے حصول کے لئے سڑکوں پر احتجاج کررہی ہیں جن کا تین روز گزرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں جو بیڈ گورنس کی زندہ مثال ہے جبکہ دوسری جانب صوبے کا وزیراعلی ٰاپنے ہی سرکاری ہسپتالوں پر عدم اعتماد کرکے اپنا علاج لندن کے ہسپتالوں سے کروارہے ہیں اور اس کے سرکاری ہسپتال سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی غلفت سے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں ۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں صفدر بٹ کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنی تنخواہوں کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ دھرنے دینے پڑ رہے ہیں ان کے مطالبات فی الفور منظور کیے جائیں۔

جبکہ مال روڈ کی تاجر برادری بھی جو ن لیگ کے حامی ہیں لیڈی ہیلتھ روکرز کے احتجاج کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے مخالفت کر رہے ہیں جن کو مجبور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر سیاست نہیں کرنی چائیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...