مانگا منڈی میں ڈاکو راج ، مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

مانگا منڈی میں ڈاکو راج ، مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین) تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈکیتیاں ہی ڈکیتیاں چوریاں ہی چوریاں مقامی ایس ایچ او قابو پانے میں مکمل ناکام ، مانگا منڈی میں مسلح 5نامعلوم ڈاکو گھر میں داخل ہوگئیمزاحمت کرنے پر تین بچوں کے باپ کو 28سالہ شہزاد بشیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب شہزاد بشیر کا مالی نقصان ہونے سے بچ گیا مگر اپنی زندگی گوا بیٹھا گھر میں اپنی بیوی اور تین بچوں علیم عمر12سال عظیم عمر 8سال وسیم عمر 5سال گھر میں سویا ہوئے تھے شہزاد بشیر کا تعلق تاجر برداری سے تھا اپنی ہول سیل کی دوکان پر گولیاں ٹافی کا کاربار کرتا تھا ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر دوسری منزل پر چڑھ کر گھر کے اوپر والے کمروں کی تلاشی لی مگر کچھ نہ ملا آخر جہان شہزاد بشیر اور اس کی بیوی اور بچے سوئے ہوئے تھے وہ دورازہ کھولایا تو شہزاد نے کھول دیا جب اس نے ڈاکوؤں کو دیکھا تو دورازہ بند کرنے لگا جس پر مزاحمتشروع ہو گئی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہزاد کو جاں بحق کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔یہ واقع رات تقریباً2بجے کے قریب ہوا تھانہ مانگا منڈی کی پولیس اطلاع ملنے کے باجود سویرے فجر کی اذان کے وقت موقع پر گئی اور تقریباًدن کے بارہ بجے کے قریب صدر سرکل گرین ٹاون انوسٹی گیشن ایس پی عادل میمن بھی پہنچ گئے گھر والوں کو تسلیاں دیتے رہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے عوام اور معززین علاقہ نے کہا کہ تسلیاں ہی تسلیاں ہیں اور کچھ نہیں ہو گا۔

مزید :

علاقائی -