ہیئر: سڑک کنارے کھڑی گولیوں سے چھلنی کار نے پولیس کو چکرا دیا

ہیئر: سڑک کنارے کھڑی گولیوں سے چھلنی کار نے پولیس کو چکرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) ہیر کے علاقے میں سڑک کنارے برآمد ہونے والی گولیوں سے چھلنی کار نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ، کار میں گولیوں کے نشانات موجود جبکہ گاڑی کے اندر جابجا خون لگا ہوا ہے تاہم کسی زخمی یا ہلاک ہونے والے شخص کا سراغ نہ مل سکا بتایا گیا ہے تھانہ ہئیر کے علاقے روہے نالے کے کنارے کھڑی گولیوں سے چھلنی اور خون سے بھری سفید رنگ کی مشکوک کار دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو قبضے میں لے کر فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا جنہوں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اور گولیوں کے خول اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی پولیس کے مطابق گاڑی کے نمبر سے مالک کو ٹریس کرنے کی کوشش کی تو گاڑی کا نمبر بھی فیک نکلا تا حال ملزمان اور گاڑی میں زخمی یا ہلاک ہونے والے شخص کا پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ ایس پی کینٹ بلال ظفر کا کہنا تھانہ ہیر کے علاقہ میں پیش آنے والے واقعہ میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے مددلی جارہی ہے اس حوالے سے پولیس واقعہ کی تمام پہلووں سے تحقیقات کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -