کوٹ لکھپت : گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی کوشش، ہاتھا پائی پر ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار

کوٹ لکھپت : گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی کوشش، ہاتھا پائی پر ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار

لاہور (خبرنگار)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں واردات کے دوران شہری کی گولی لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے باقی دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ دیت پنڈ میں عاصم جوکہ سٹی ڈسٹرکٹ کا ملازم ہے کو تین ڈاکوجو کہ کار میں موجود تھے اور گاڑی نمبری LED/9925 رینٹ پر گوجرانوالہ سے لے کر واردات کرنے کے لیے اس طرف آئے اور عاصم کو گن پوائنٹ پر روکا تو ان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جس پروہاں پر موجود اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جن کو دیکھ کر ڈاکوکا ر میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہونے لگے تو اچانک اس بھیڑ میں سے کسی نے ایک ڈاکو پر گولی چلائی جو کہ اس کے سر پر لگ گئی جس سے اس کی موت موقع ہی پر ہوگئی اس کے باقی دونوں ساتھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوتے ہوئے احتشام نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین کر اپنی گاڑی اور اپنے ساتھی کی لاش وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرپولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیااور کا ر کی تلاشی لینے پر اس میں سے تین پسٹل، مرنے والے کا شناختی کارڈجس پر اس کا نام عاطف لکھا ہوا تھا اور رینٹ کی چٹ برآمد ہوئی جوکہ مرنے والے نے فروری میں لی تھی ۔مرنے والے کی شناخت ہونے کے باوجود پولیس نہ تو اس کے باقی ساتھیوں کو پکڑ پائی ہے اور نہ ہی یہ پتہ لگا پائی ہے کہ ملزمان لاہور میں کس کے پاس رہتے تھے یاوہ اس طرح کی وارداتیں کرنے کے لیے گجرانوالہ سے لاہور آتے تھے تاحال ان کے خلاف کسی بھی قسم کی ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

مزید : علاقائی


loading...