اشتہاری کو پناہ دینے والا گرفتار ، پیٹرانجن چور پکڑے گئے

اشتہاری کو پناہ دینے والا گرفتار ، پیٹرانجن چور پکڑے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، اشتہاری کو پناہ دینے والا گرفتار، پیٹر انجن چور پکڑے گئے، منچلے ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن09 گرفتار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر791مقدمات درج،03 جواری گرفتارنقدی برآمد، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے48 ملزمان دھر لیئے،15شرابیوں کے خلاف مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 791ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ نواں کوٹ نے 02 ملزم اسد عباس اور عنصر حسین سے 02 عدد پیٹر انجن برآمد کر لیے جن کی مالیت 61000روپے ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ پولیس نے اللہ دتہ نامی شخص کو اشتہاری کو پناہ دینے پر گرفتار کیا۔ جبکہ 03جواریوں عرفان، ارشد اور غلام مرتضی کو گرفتارکیااور ان کے قبضہ سے نقدی3110 روپے برآمد کیے ۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے جعلی نمبرپیلٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں48ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور09 ملزمان محمد عمر، محمد وسیم، اسد علی، اویس ، کامران، عثمان، فیصل محمود، بلال حسین اور سرفراز کو ون ویلنگ کے جرم میں گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے 15 شرابیوں محمد بلال، محمد عثمان، سجاد، محمد حسین، عدنان اشرف، محمد منیب، محمد کامران، محمد عثمان، پرویز، اختر،غلام مصطفی، ضہیب، شان، غلام عباس، مظہر حسین اور محمد صداقت کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں58ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی


loading...