نجم سیٹھی کی ہتک عزت ‘سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ورانٹ گرفتاری جاری

نجم سیٹھی کی ہتک عزت ‘سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ورانٹ گرفتاری جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)سیشن کورٹ نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ہتک عزت کی درخواست پر سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے نجم سیٹھی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سرفراز نے میڈیا پر جھوٹا اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔جھوٹے الزامات کی وجہ سے شہرت متاثر ہوئی نجم سیٹھی نے مزید موقف اختیار کیا کہ ایک دن بھی اپنے عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سرفراز نواز کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیں۔

مزید : علاقائی


loading...