اقبال ٹاؤن: شہری کے گھر پر فائرنگ‘ نامزد ملزمان تاحال فرار

اقبال ٹاؤن: شہری کے گھر پر فائرنگ‘ نامزد ملزمان تاحال فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاون کے علاقہ میں شہری کے گھر پر فائرنگ کرنے والے نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔شہری نے سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)امین وینس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرھ ہفتہ قبل اقبال ٹاون کے علاقہ پی ڈبلیو ڈی کالونی کے رہائشی ریاض اکبر زیدی کے گھر پر چار نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،فائرنگ سے گیٹ کو نقصان پہنچا مگر اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔واقعہ کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 342/18درج کرلیا۔مگر اس کے بعد مقدمہ میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔شہری ریاض اکبر زیدی کے مطابق ہم ملزمان کو نامزد کرچکے ہیں مگر اب تک ملزمان قانونی کی گرفت سے باہر ہیں،پولیس جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)امین وینس واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔

مزید :

علاقائی -