شاہدرہ :ٹریفک حادثہ میں زخمی 35سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

شاہدرہ :ٹریفک حادثہ میں زخمی 35سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور(خبر نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا 35سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش اسکے ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن ماچس فیکٹری کے قریب رہائش پذیر اختر کا بیٹا الیاس دو روز قبل موٹر سائیکل پر شاہدرہ موڑ کسی کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر آیا تھاجہاں جی ٹی روڈ پر نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں گزشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش اسکے ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جسکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...