پبلک ڈیلنگ و آئی ٹی تربیت پولیس نصاب کا حصہ بنایا جائے: آئی جی پنجاب

پبلک ڈیلنگ و آئی ٹی تربیت پولیس نصاب کا حصہ بنایا جائے: آئی جی پنجاب

لاہو ر(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہاہے کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پولیس فورس کے روایتی ٹریننگ کلچر کی اپ گریڈیشن وقت کی ضرورت تھی جسے اب ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔ پولیس ٹریننگ کالجز میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک تربیتی نصاب کو سیمسٹر سسٹم میں تبدیل کردیا گیا ہے اور عصر حاضر کی مناسبت سے آئی ٹی مضامین ، میڈیا مینجمنٹ ، سپورٹس ،کریکٹر بلڈنگ اور سٹریس مینجمنٹ ماڈیولز کوتربیت کا لازمی حصہ بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ڈیلنگ کی تربیت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے حوالے سے بھی تربیت کی فراہمی کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے تاکہ افسران و اہلکار فیلڈ میں آکر زیادہ بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس کے کمیٹی روم میں پولیس ٹریننگ سے متعلقہ اعلٰی سطحی جلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب، طارق مسعود یٰسین،، کمانڈنٹ پولیس کالج لاہور، فیاض احمد دیو، ڈی آئی جی ہیڈ ہیڈ کوارٹرز، شہزادہ سلطان،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، سید خرم علی شاہ، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، فیصل علی راجا، ڈی آئی جی لیگل، عبدالرب چوہدری،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، وقاص نذیراور ڈی آئی جی ٹریننگ، سہیل احمد سکھیرانے شرکت کی۔

مزید : علاقائی


loading...