2چور ڈکیت گروہوں کے 4ارکان گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

2چور ڈکیت گروہوں کے 4ارکان گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) اکبری گیٹ اور ٹبی سٹی پولیس نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو گروہوں کے 4ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی علی رضا کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ساحل ڈکیت گینگ کے سرغنہ ساحل اور اسکے ساتھی حامد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے نقد، ناجائز اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ جبکہ اکبری گیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ناصر اور شاہد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔

مزید : علاقائی


loading...