شہر بھرمیں آتشزدگی کے مختلف واقعات ‘ لاکھوں کا سامان جل گیا

شہر بھرمیں آتشزدگی کے مختلف واقعات ‘ لاکھوں کا سامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کے تمام واقعات پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ ابدالی چوک کے قریب رہائش پذیر ایوب نثار کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔نیوانارکلی اردوبازارمیں شاہد کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کاعذ اور دیگر سامان جل گیاسنگھ پورہ میں رہائش پذیر لیاقت کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔سادات کالونی مین بازارمیں رہائش پذیر فیاض احمد کے گھرمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔پرانی انارکلی میں واقع معروف دودھ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ایم ایم عالم روڈ پرواقع خالی پلاٹ میں آگ لگنے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی نے شرارت سے آگ لگا دی ہے۔ ملت پارک اویاں چوک ندیم شہید روڈ پر گیس پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اطلاع ملنے پر ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ گیس کے عملہ نے امدادی ٹیموں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر افضال کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ڈیفنس ڈبل ایکس بلاک میں شہزاد کے گھر میں جرنیٹر میں زوردار دھماکے سے آگ بھڑ ک اٹھی جس سے شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ڈیفنس روڈ پرمقامی کاٹن فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ کے تمام واقعات پر قابو پالیا۔ ریسکیو1122کے عملہ کا کہنا ہے کہ آگ کے تمام واقعات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر بروقت قابو پالیا گیا۔

مزید :

علاقائی -