ایس پی کینٹ بلال ظفر کا کینٹ کچہری کا اچانک دورہ

ایس پی کینٹ بلال ظفر کا کینٹ کچہری کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ بلال ظفر نے کینٹ کچہری کا اچانک دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ نے گزشتہ روز اچانککینٹ کچہری کی سکیورٹی کو چیک کیاا۔کینٹ کچہری کی سکیورٹی پر مامور تمام افسران اور جوانوں کو چیک اور سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریف کیا ۔ ایس ایچ او شمالی چھاؤنی کو ہدائت کی گئی کہ روزانہ کینٹ کچہری کا خصوصی وزٹ کیا کرے۔ایس ایچ او اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام سی سی ٹی وی کیمرے درست، اور دیگر سکیورٹی آلات موجود اور درست حالت میں ہوں۔ایس پی کینٹ بلال ظفرکا کہنا ہے کہ کینٹ کچہری کی چیکنگ کا مقصد دہشت گردی کے پیش نظر کینٹ کورٹ کو محفوظ بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -