ہربنس پورہ:2 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی چرس، نقدی و دیگر سامان برآمد

ہربنس پورہ:2 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی چرس، نقدی و دیگر سامان برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان ابرار اور شاہد شاہدرہ کے رہائشی ہیں اور کینٹ میں منشیات فروخت کرتے تھے.ہربنس پورہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 3 کلو چرس اور 4لاکھ 9ہزار روپے نقد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔مقدمہ درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...