مانگا منڈی : واپڈا اہلکار خود بجلی چوری میں ملوث ، لیسکو کو لاکھوں کا ٹیکہ

مانگا منڈی : واپڈا اہلکار خود بجلی چوری میں ملوث ، لیسکو کو لاکھوں کا ٹیکہ

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین) سب ڈویثرن لیسکومانگا منڈی کے علاقہ میں ریڈنگ کلرک،لائن مین سے لیکر ایس ڈی او تک بجلی چوری کروانے کا وطیرہ بنا کر سب ڈویثرن لیسکوکو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ کوئی روکنے والا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دفتر کے ملازمین کی پشت پناہی پر مانگا ہٹھاڑ اور کئی گاؤں میں مبینہ طور پر بجلی کے میٹروں کی بجائے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر مبینہ طور پر بجلی چوری کروا رہے ہیں صارفین نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ دفتر اہلکار اور ایس ڈی او بات ہی نہیں سنتے اور بجلی چوری کے یونٹ دوسرے صارفین کو ڈال کر زیادہ بل بھیج دیا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق مانگا گاؤں،مانگا ہٹھاڑ،تالا ب سرائے،شامکی بھٹیاں ،مانگا ٹاون ،دوکانوں پر دو دو فریج اور اے سی چل رہے وہاں بجلی کی چوری چل رہی ہے بجلی کا بل صرف ایک ہزار روپے سے لیکر دو ہزار روپے تک آتا ہے جن صارفین ایک سویونٹ سے لیکر دو سو یونٹ تک خرچ ہوتا ہے ان کو ریڈنگ کلر 15ہزار سے لیکر 31ہزار روپے تک بل بھیج دیتے ریڈنگ کلر اور ریڈنگ انسپکٹر جن صارفین کو بجلی چوری کرواتے ہیں ان سے مبینہ طور پر پانچ سو سے لیکر ایک ہزار روپے تک بھتہ وصول کرتے ہے یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ فیکٹریوں میں بجلی چوری کروانے میں ایس ڈی او اور لائن مین کا ہاتھ ہو تا ہے وہ بجلی چوری کروا کر مبینہ طور پر بھتہ وصول کرتے ہیں اس بارے میں جو ایس ڈی او کا ٹیلی فون نمبر بل کر دیا گیا ہے اس پر معتدبار رابطہ کیا اور موقف جانے کی کوشیش کی گئی لیکن ہر بار موبائل فون پر کی جانے والی کال کو کاٹ دیا جاتا ہے یا مصروف کر دیا جاتا ہے عوام کی طرف سے محمد اسلم،محمدعلی،نواز حسین وغیرہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او یا لائن مین سے شکایت کے بارے میں رابطہ کیا جائے تو موبائل بند کر دیئے جاتے ہیں یا لائن مین سے شکایت کے بارے میں رابطہ کیا جائے تو موبائل فون بند کر دئیے جاتے ہیں عوامی سماجی تنظیموں نے سب ڈویثرن لیسکوکے چیئرمین اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے عوامی شکایت حل نہ کرنے والے ایس ڈی او اور بجلی چوری کروانے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرکے ان کا قبلہ درست کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...