پی ایچ پی پوسٹ واہگڑیاں میں میس نائٹ

پی ایچ پی پوسٹ واہگڑیاں میں میس نائٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ضلع لاہور کی پی ایچ پی پوسٹ واہگڑیاں میں ڈی ایس پی۔ پی ایچ پی طاہر اقبال وڑائچ کی زیر قیادت میس نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز اور محررز نے شرکت کی۔ اپنے اپنے علاقوں میں کرائم کنٹرول پر ڈی ایس پی نے تمام پوسٹ انچارجز کی خدمات کو سراہتے ہوئے گشت کو مزید موثر بنانے کی ہدایات بھی دیں تاکہ عوام کو کرائم کے سلسلہ میں درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔

مزید : علاقائی


loading...