ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق شا ہد رہ کے علا قہ میں صا دق کے گھر میں 4ڈاکو ؤ ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ٹا ؤ ن شپ کے علا قے میں اخلا ق کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ35ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یاکے علا قہ میں فا روق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ما نگا منڈ ی کے علا قہ میں عر فا ن کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مز نگ کے علا قہ سے نعیم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،مسلم ٹا ؤ ن میں اختر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ہنجر وال میں فر ید،غا زی آ با د میں ند یم کی گاڑیاں اورلا ڑ ی اڈہ میں بشیر ،گا رڈن ٹا ؤ ن میں جہا نز یب،مستی گیٹ میں اعظم،بھا ٹی گیٹ میں شا ہد اوراچھر ہ میں طا ہر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -