غیر ملکی کارڈک سرجنز فیصل آبادانسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی میں بچوں کی سرجری کرینگے

غیر ملکی کارڈک سرجنز فیصل آبادانسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی میں بچوں کی سرجری کرینگے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈین چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور پروفیسر مسعود صادق نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارڈک سرجنز کا 14 رکنی میڈیکل مشن آج کل پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے اور ماہر سرجنز کی اس ٹیم نے گذشتہ دو دن کے دوران بیس سے زائد بچوں کی کارڈک سرجریز اور انٹرونشنز کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میڈیکل مشن آئندہ تین روز فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے دل کے آپریشن سرانجام دے گا۔ تمام ڈاکٹرز اپنے خرچ پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گذشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی پاکستان چلڈرنز ہارٹ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان احمد، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسر محمد سلیم کے علاوہ غیر ملکی ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر مسعود صادق نے بتایا کہ میڈیکل مشن پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کے تعاون کی معاونت سے دورے پر آیا ہوا ہے جس میں ماہر کارڈک سرجنز، کارڈک فزیشنز ، انستھیزیالوجسٹ، نرسز اور دیگر ماہرین شامل ہیں ڈاکٹر مسعود صادق کا کہنا تھا کہ میڈیکل مشن میں شامل ڈاکڑز کا تعلق کینیڈا، امریکہ، قطر، سعودیہ عرب سے ہے جو اپنے شعبے میں طویل تجربہ کے حامل ہیں۔ پروفیسر مسعود صادق نے بتایا کہ بیرون ملک سے آئے ہوئے میڈیکل مشن نے کارڈک سرجری اور دیگر پروسیجرز میں بہت سی نئی انٹرونشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو پاکستان کے کسی پبلک سیکٹرہسپتال میں پہلی دفہ کیا گیا ہے۔

کارڈک سرجنز

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...