دھرنے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر کی ہلاکت کی خبر بے بنیاد ہے،ڈاکٹر مختار

دھرنے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر کی ہلاکت کی خبر بے بنیاد ہے،ڈاکٹر مختار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پراجیکٹ ڈائریکٹر انٹیگر یٹڈری پروڈکٹو مدر،نیو بورن چائلڈ ہیلتھ پروگرام محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید نے فیصل چوک مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے اور احتجاج کے دوران کسی لیڈی ہیلتھ ورکر کے ہلاک ہونے کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اور اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قراردیا ہے۔ ڈاکٹر محتار حسین سید نے کہا کہ ایسی خبروں کو پھیلانے کا مقصد صورتحال کوخراب کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شازیہ شاہین نامی لیڈی ہیلتھ ورکر جو بنیادی مرکز صحت ’’بادشاہ‘‘ ، ضلع چکوال سے منسلک ہے ، مرگی کی مریضہ ہے اسے گذشتہ روز دھرنے کے دوران دورہ پڑا تھا جس کے بعدشازیہ شاہین کو ہسپتال لے جایا گیا اور علاج کے بعد اسے گھر بھیج دیا گیا۔ شازیہ شاہین کی موت کی خبر سراسر بے بنیاد ہے، ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی آرایم این سی ایچ نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزرز کے تمام مطالبات پہلے ہی مانے جاچکے ہیں ، ان کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے حکومت نے فنڈز بھی جاری کردیے ہیں اور سروس رولز بھی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سروس سٹرکچر پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسے بھی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔ ۔