اشتہاروں پر چلنے والی حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا،عزیز الرحمن چن

اشتہاروں پر چلنے والی حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ اشتہاروں پر چلنے والی پنجاب حکومت کی گڈگورننس کا پول کھل چکا ہے وزیر اعلیٰ دعوؤں اور نعروں سے باہر نکل کر پنجاب کے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں کیونکہ پنجاب کا ہر طبقہ فکر سراپا احتجاج ہے لاہور کا مال روڈ احتجاجی کھاڑا بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھانے والے عوام کو طویل ٹریفک جام کے عذاب سے چھٹکارا نہیں دلا سکے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے ضروری کام منزل تک نہ پہنچنے کی وجہ سے مکمل نہیں ہو رہے۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...