ایل ڈی اے کا شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ایل ڈی اے کا شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن میں آگئی۔ فیروز پور روڈ، کچا جیل روڈ ، وینس سکیم ، ڈیفنس روڈپر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بغیر نقشہ زیر تعمیر دوکانوں اور گھروں کو گرا دیا۔ آپریشن کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عباس علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عمر مجید نے کی۔
ایل ڈی اے