زرعی ملک کے باوجود اجناس کی درآمدات میں اضافہ تشویشناک ہے،یاسر گیلانی

زرعی ملک کے باوجود اجناس کی درآمدات میں اضافہ تشویشناک ہے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی اجناس کی درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں اور حکام کو موثر اقدامات کرنے کی ضروت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدات سے ہونے والی آمدنی کے مقابلے میں درآمدات پر خرچ بڑھتے چلے جانے کی وجہ سے ہمارا توازن ادائیگی تیز سے بگڑ رہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ زرعی اشیا کی درآمدات میں اضافہ ہے ایک رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے بعد ہم سب سے زیادہ خرچ خوردنی تیل کی درآمد پر کرتے ہیں۔ دالوں کی درآمد پر ایک کھرب 54 ارب روپے خرچ کیے ہیں جس کی وجہ دالوں کی کاشت پر توجہ نہ دینا ہے۔ اس طرح ٹماٹر کی درآمد پر بھارت کو پندرہ ارب روپے زرمبادلہ کی صورت میں دے رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلفور مثبت زرعی پالیسیاں تشکیل دے اور کسانوں کو تنگ کرنے کی بجائے اُن کے مسائل کو حل کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...