چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گلے کے کینسر میں مبتلا بچی کو تحویل میں لے لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گلے کے کینسر میں مبتلا بچی کو تحویل میں لے لیا

لاہور (جنرل رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورونے گلے کے کینسر میں مبتلا 7سات سالہ بچی زینب کو تحویل میں لے لیا۔ یہ بچی حافظ آباد کی رہائشی ہے اور اس بچی کی ماں نے بچی کے علاج معالجہ کے حوالے سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وصبا صادق نے نوٹس لیتے ہوئے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیور وکی تحویل میں لینے او رعلاج معالجہ کیلئے فوری طور پر رابطہ کیا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ بچی کا مکمل علاج معالجہ چائلڈ پروٹیکشن بیور وکی نگرانی میں کروایاجائے گااور علاج معالجہ کے بعد بچی کو تعلیم اور رہائش کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا جائے گا۔ بچی کی والدہ پہلے بضد تھی کہ انھیں پیسے دے دیئے جائیں تاکہ وہ خود بچی کا علاج کر وا سکیں لیکن اب بچی کے والدین نے چائلڈ پروٹیکشن بیور وکے ذریعے علاج کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کی ڈاکٹر مہوش نے بتایا کہ کینسر ایک خطرناک بیماری ہے اور بچی کو مکمل صحتیاب ہونے میں 6سے7ماہ کاعرصہ لگ سکتا ہے۔

صباصادق

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...