لیگی خواتین نے قومی و صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی

لیگی خواتین نے قومی و صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی

لاہور(دیبا مرزا سے)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے آئندہ الیکشن میں پارٹی کی مخصو ص نشستوں پر ٹکٹوں کے حصول کے لئے جدوجہد شروع کردی ہے اور اس ضمن میں انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت اور اپنے اپنے حلقوں کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بھی رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آئندہ ایم پی اے ایم این اے بننے کی خواہش مند مسلم لیگی خواتین نے زیادہ تر مریم نواز کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کردیا ہے اور ان کی ہر وقت یہ کوشش ہوتی ہے کہ جہاں پر مریم نواز موجود ہوں وہاں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے اور ان کے سامنے اپنی کارکردگی کو بھی دکھایا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خواتین نے اپنی باقاعدہ سی وی تیار کئے ہیں جن میں اب تک پارٹی کیلئے اپنی خدمات اور قربانیوں،قید و بند کی صعوبتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے یہ پرفارمہ قیادت کو اس وقت پیش کیا جائے گا جب ان کو بلایا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کی طرف سے اندرون خانہ ایسی خواتین کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے اور اس مرتبہ بہت سے نئے چہروں کو ایم پی اے اور ایم این اے بننے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور جن لوگوں کو بہت مرتبہ موقع مل چکا ہے اس مرتبہ انہیں پارٹی ٹکت جاری نہیں کئے جائیں گے یا پھر ان کے نام آخری نمبروں پر رکھے جائیں گے لیکن فہر ست میں اول نمبروں پر ان کو رکھا جائے گا جن کو ابھی تک موقع نہیں مل سکا ہے۔

لیگی خواتین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...