حکومت مزدور کی کم ازم کم تنخواہ 20ہزار روپے مقرر کرے

حکومت مزدور کی کم ازم کم تنخواہ 20ہزار روپے مقرر کرے

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر مزدورں کا عالمی دن آ رہا ہے اور ن اہل حکمرانوں نے مزدورں کا معیار زندگی بہتر کر نے کے لیے نعرے بازی کے سواکچھ نہیں کیا ، مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے کبھی بھی کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میںآئی ہیں انہوں نے مزدوروں کا معاشی قتل کیا ہے اوران کی تمام پالیسیاں عوام اور غریب دشمن ہو تی ہیں ، وفاقی حکومت مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 20ہزار روپے مقرر کرے ۔مہنگائی کے تناسب سے انکی اجرت انتہائی کم ہے جس کے باعث ملک بھر میں مزدور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہر سال وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کو سہانے خواب دکھاتی ہیں لیکن بعد میں عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا بلکہ جو کم سے کم تنخواہ مقرر کی جاتی ہے اس پر بھی عمل درآمد نہیں کروایا جاتا ۔فیکٹری اور بھٹہ مالکان اپنی من مانی کرتے ہوئے مزدور درکرز کو اپنی مرضی کی تنخواہ ادا کرتے ہیں ۔

یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...