عمران خان کا سبزہ زار میں تاریخی استقبال کیا جائے گا،میاں حماد اظہر

عمران خان کا سبزہ زار میں تاریخی استقبال کیا جائے گا،میاں حماد اظہر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کالیاقت چوک سبزہ زار میں سہ پہر تین بجے تاریخی فقید المثال استقبال کیا جائیگا، تحریک انصاف کے کارکن اپنے لیڈر کے استقبال کیلئے بے چین ہیں۔ عمران خان کی آمد کیلئے استقبالیہ اورممبر سازی کیمپ کیلئے ہونیوالے اجلاس میں میاں حماد اظہر نے تیاریوں کا جائزہ لیکر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر ارشاد ڈوگر، شیخ امتیاز محمود، میاں زاہد، میاں عمر اقبال، میاں وحید احمد، میاں عامر، ملک شبیر، ظہیر ناگرا بھی موجود تھے۔ میاں حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لاہور میں ہمیشہ تاریخی استقبال ہوتا ہے، اب بھی یہ روایت برقرار رکھیں گے اور اپنے محبوب قائد کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم کامیابی کیساتھ جاری ہے، انشاء اللہ آئندہ انتخابات کے نتائج میں بھی لاہور تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ خود کو’’خادم‘‘ کہلوانے والے دیکھیں مال روڈ پر مائیں بہنیں، بیٹیاں کیسے ان کے مظالم کا شکار بنی بیٹھی ہیں، یہی نہیں لائیو سٹاک اوردیگر شعبوں کے ملازمین بھی موجودہ حکمرانوں کا اقتدار ختم ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

حماد اظہر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...