واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں نے آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ کے لئے " یوم مطالبات "مناتے ہوئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام بختیار لیبرہال لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں جلوس اور ریلی نکالی کارکنوں نے قومی پرچم اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے جلوس کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کی اْن کے ہمراہ حاجی محمد یونس، رانا عبدالشکور، اْسامہ طارق، مظفر متین، حاجی لطیف، حاجی مقصود، رانا محمد اکرم ودیگر مزدور رہنماء تھے اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے محنت کشوں کے مطالبات کی منظوری کے ساتھ ساتھ حکومت سے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ غریب عوام کو مہنگائی کے طوفان سے محفوظ کرنے کے لئے ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو ایک عرصہ کے لئے منجمد کرے تمام سیاسی جماعتیں ملک کے غریب عوام اور محنت کشوں کو درپیش اقتصادی و سماجی مسائل کے موثرحل کے لئے قومی اقتصادی وسماجی تعمیر وترقی کے پروگرام کا اعلان کریں حکومت جاگیرداروں و سرمایہ داروں اور بڑے تاجروں سے باقاعدہ ٹیکس وصول کرکے غربت، جہالت، بیماری اور امیر وغریب کے مابین رو ز افزوں بے پناہ فرق کو دور کرے بیرون ممالک میں ان کی جمع شدہ کھربوں روپے کی رقم واپس لائے سرکاری و نجی شعبہ میں کارکنوں کی پنشنوں میں اضافہ اور ریٹائرمنٹ پر مفت طبی سہولت کی بحالی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل آسامیوں پر جلد ریگولر کرے تاکہ وہ مزید دل جمی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔

ریلی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...