شیخ زاید ہسپتال میں متوازان غذا کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مفت کیمپ

شیخ زاید ہسپتال میں متوازان غذا کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مفت کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان بھر میں مارچ 2018 کو غذائی مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے، شیخ زاید ہسپتال لاہور میں بھی اسی مناسبت سے عوام الناس میں متوازن غذاء کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور مفت غذائی مشورے فراہم کرنے کیلئے مفت کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس نے کیا۔غذائی کیمپ میں شیخ زاید ہسپتال کے ماہرین نے 500 سے زائد لوگوں کا مختلف جدید آلہ جات کی مدد سے وزن، قد، بی ایم آئی، بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، بی ایم ڈی، پٹھوں کی طاقت کو جانچنے کے ساتھ جسم میں موجود چربی کا تناسب بھی چیک کیا۔ علاوہ ازیں عوام الناس کی مفت غذائی سکریننگ کی۔
اور متوازن غذا ء کے بارے میں مفت مفید مشورے دئیے اور مفید معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین نے نیوٹریشن ڈے کے موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں عوام الناس کی صحت اور بہبود کیلئے انتہائی ضروری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صحت مند زندگی کیلئے کم نہیں بلکہ متوازن غذاء کا استعمال کیا جائے، متوازن غذاء ذہنی اور جسمانی تندرستی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں اور وباء سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر ماہرین غذائیت کی کاوشوں کو خوب سراہا اور عوام الناس کی رہنمائی اور تعلیم کیلئے آئندہ بھی ایسی مفید سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کھچی ڈپٹی ڈین، ڈاکٹر اکبر حسین ایڈمنسٹریٹر، مسز رائبیل سلیم کنسلٹنٹ ڈائیٹیشن ، مسز امیرا احمد ڈائیٹیشن، پروفیسر محمد اکرام، ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر ریاض ، ڈاکٹر عبدالجبارسمیت دیگر فیکلٹی ممبران اورسٹاف سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شیخ زاید