نندی پور پاور پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے متعلق تحریک التواء اسمبلی میں جمع

نندی پور پاور پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے متعلق تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق نندی پورپاور پراجیکٹ میں 32ارب 28کروڑ 39لاکھ 61ہزار روپے کی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سپیشل آڈٹ رپورٹ تیارکر لی۔ 425میگاواٹ میں سے 242 عشاریہ 22 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہورہی۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بلیک لسٹ کمپنی کو نندی پور پراجیکٹ کا ٹھیکہ دیا گیا، موجودہ دور حکومت میں بھی سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھایااور حقائق کو چھپایا گیا۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...