پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے وفد کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے میں شرکت

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے وفد کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے میں شرکت

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے لاہور کی صدر نرگس خان اور جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی کے ساتھ مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ان احتجاجی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی ان کے ساتھ ہیں اورہم اپنے قائدین کی ہدایت پر ہی یہاںآئی ہیں۔ اس موقع پر ان خواتین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے دور حکومت میں شروع کیا تھا جس کا مقصد خواتین کو بھی ان کے پاؤں پر کھڑا کرنا تھا افسوس کی بات ہے کہ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو اپنے جائز مطالبات اور اپنی تنخواہوں کے حصول کے لئے سڑکوں پر احتجاج کر نا پڑرہا ہے اور اس سے بھی بڑی افسوس کی یہ بات ہے کہ حکومت کے کانوں پر جوں تک بھی نہیں رینگ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں اور شعبہ صحت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے35 سالوں سے قابض حکمراانوں نے صحت کے شعبے میں کوئی بھی ایک ایسا کام نہیں کیا جو کہ قابل تعریف ہو کتنے افسوس کی بات ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنی تنخواہوں کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ دھرنے دینے پڑ رہے ہیں۔

ثمینہ گھرکی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...