تحریک انصاف ملکی معیشت کو مضبوط بنائے گی،عامر احسان بٹ

تحریک انصاف ملکی معیشت کو مضبوط بنائے گی،عامر احسان بٹ

لاہور(پ ر ) تحریک انصاف ٹریڈرزونگ کے نائب صدر عامر احسان بٹ نے کہاہے کہ ڈالر کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے روپے کی قدر کو مزید گرادیاہے ۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد تجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملکی معیشت کو خود انحصاری کی ڈگر پر لے کر آئے گی ۔ بیرونی تسلط آئی ایم ایف کے قبضے سے ملکی معیشت کو آزاد کروائیں گے ۔

عامر احسان

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...