سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ کوافریقہ سے وطن واپس بھیج دیاگیا

سمتھ، وارنر اور بینکرافٹ کوافریقہ سے وطن واپس بھیج دیاگیا

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو واپس وطن بھیج دیا گیا، تینوں کرکٹرز کی جگہ گلین میکسویل، میٹ رینشا اور جوئے برنز کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ کل شروع ہو گا۔ آخری ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں طلب کر لیا گیا، تینوں کھلاڑی جوہانسبرگ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...