ٹی 20، جویریہ کی بدولت پاکستان نے سری لنکاکو ایک وکٹ سے ہر ا دیا

ٹی 20، جویریہ کی بدولت پاکستان نے سری لنکاکو ایک وکٹ سے ہر ا دیا

کولمبو (نیٹ نیوز) جویریہ خان کی ریکارڈ ساز نصف سنچری کی بدولت پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میں ایک وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ بدھ کو کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، سنجی وانی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، نیلاکشی ڈی سلوا 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، دیانا بیگ اور ثناء میر نے 2، 2 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 19 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بسمعہ معروف اور جویریہ خان نے ٹیم کا سکور 79 تک پہنچا دیا، بسمعہ 42 اور جویریہ نے 33 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ۔ سوگن دیکا کماری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...