پاکستان ایک پرامن ملک ہے، آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ

پاکستان ایک پرامن ملک ہے، آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ

دبئی(یو پی آئی ) آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر رچرڈ ڈینس نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کا کراچی میں کامیاب انعقاد خوش آئند ہے جس سے ثابت ہوگیاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ رچرڈ ڈینس نے کہا ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں رینجرز اور پولیس سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ اہلیان کراچی کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں۔رچرڈ نے کہا کہ اتوار سے کراچی ہی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بھی بہترین سیکیورٹی کے اہتمام کو ممکن بنایا جائیگا، امید ہے کہ یہ مقابلے دلچسپ ثابت ہوں گے اور شائقین کرکٹ بھی سیریز سے لطف اندوزہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...