سمتھ اور وارنر کیلئے آئی پی ایل میں شرکت کے دروازے بھی بند

سمتھ اور وارنر کیلئے آئی پی ایل میں شرکت کے دروازے بھی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیٹ نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بال ٹمپرنگ سکینڈل کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر رواں برس شیڈول آئی پی ایل میں شرکت کے دروازے بند کر دیئے، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے دونوں کرکٹرز پر 12 ماہ کی پابندی عائد کرنے کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے دونوں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کیلئے اجازت نہ دینے کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ان کرکٹرز کے معاملے پر پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلوں کا انتظار تھا، دونوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو سزا دینے کے بعد ہم نے بھی ان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت کیلئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، ہم نے فرنچائزز کو ان کے متبادل کھلاڑیوں سے معاہدے کی اجازت دے دی ہے۔ سمتھ نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز اور ڈیوڈ وارنر نے سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنا تھی، دونوں کرکٹرز کو پہلے ہی اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت سے بھی فارغ کر دیا گیا تھا، راجستھان رائلز نے سمتھ کی جگہ اجنکیا راہانے کو ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے جبکہ حیدرآباد نے ابھی نئے کپتان کا اعلان نہیں کیا۔