بال ٹمپرنگ ، سمتھ وارنر 1,1سال ، بینکرافٹ پر 9ماہ کی پابندی
تاہم سزائیں ختم ہونے کے بعد وہ اس ذمہ داری کے اہل ہوں گے البتہ وارنر کو مستقبل میں کبھی ٹیم کی قیادت کا کردار نہیں دیا جائے گا، پابندی سے متعلق کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ تینوں کھلاڑی کمیونٹی کرکٹ میں 100 گھنٹوں تک رضاکارانہ طور پر خدمات بھی انجام دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا چیئرمین ڈیوڈ پیور نے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ آسٹریلیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، کھلاڑیوں نے سنگین غلطی کی ہے اور اسی کی روشنی میں انہیں سخت سزائیں دی گئی ہیں، امید ہے کہ پابندی کے بعد کھلاڑی بہتر طریقے سے دوبارہ کیریئر کا آغاز کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدرلینڈ نے بھی کھلاڑیوں کو دی گئی سزاؤں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ سمتھ اور بینکرافٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر سمتھ پر ایک میچ کی پابندی کے علاوہ 100 فیصد میچ فیس بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ سمتھ اور بینکرافٹ پر لگائی گئی یہ پابندیاں سپورٹس سے متعلق بین الاقوامی گورننگ باڈی کی سزا کے علاوہ ہیں۔