نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، وورسیسٹرشائر کا گپٹل اور فرگوسن سے معاہدہ

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی، وورسیسٹرشائر کا گپٹل اور فرگوسن سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز) انگلش کاؤنٹی کلب وورسیسٹرشائر نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور آسٹریلیا کے کالم فرگوسن سے معاہدے کر لئے۔ معاہدے کے شیڈول کے تحت گپٹل 20 جون کو انگلینڈ پہنچیں گے اور 29 جولائی تک وہاں رہیں گے، اس دوران وہ نیٹ ویسٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 8 میچز اور دو کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے اور اس کے بعد آخری چھ میچز میں فرگوسن اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ فرگوسن کے ہم وطن کھلاڑی ٹریوس ہیڈ تمام 14 میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ وورسیسٹر شائر ہیڈکوچ کیون شارپ نے کہا کہ گپٹل ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کا اس فارمیٹ میں ریکارڈ بھی اچھا ہے، امید ہے کہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔