ایسٹل ان فٹ، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر

ایسٹل ان فٹ، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کے سپنر ٹوڈ ایسٹل فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ آئش سودھی کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا اور میزبان کیویز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ ایسٹل جو کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آخری ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ آئش سودھی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، سودھی نے آخری بار ستمبر 2016ء میں پانچ روزہ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ سودھی نے 14 ٹیسٹ میچز میں 38 وکٹیں لے رکھی ہیں۔