کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل میچز کرائے جائیں،مالک گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل میچز کرائے جائیں،مالک گلیڈی ایٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (یو پی آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کو بھی پاکستان سپر لیگ میچوں کی میزبانی دی جائے،ندیم عمر کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ حیدرآباد، پنڈی اور پشاور میں کرانے کا اعلا ن کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نام پر بھی غور کیا جائے کیوں کہ یہاں کے لوگ بھی سٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں، ان میچز کے انعقاد سے نوجوان نسل پر اچھااثر پڑ سکتا ہے، پاکستان میں پی ایس ایل میچوں کا انعقاد پشاور اور کوئٹہ کے بغیر ممکن نہیں ہے،نجم سیٹھی نے کراچی اور لاہور میں کامیابی کیساتھ پی ایس ایل میچ کرائے جس کا پورا کریڈٹ انہیں جاتا ہے ،میرے خیال میں اس وقت لیگ محفوظ ہاتھوں میں ہے اور یہ لیگ مزید بڑی لیگ بن جائیگی۔