پاک ویسٹ انڈیز سیریز،مہمان ٹیم ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

پاک ویسٹ انڈیز سیریز،مہمان ٹیم ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

کراچی(آئی این پی)ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان ٹیم جمعہ کوکراچی میں یکجاہوگی ۔13 کھلاڑیوں اور7 آفیشلز پرمشتمل مہمان ٹیم کی پاکستان آمدہفتے کومتوقع ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یکم،2اور3 اپریل کوکھیلے جائیں گے۔ سیریزکیلئے پاکستان نے سرفرازاحمد کی زیر قیادت 15 رکنی ٹیم کااعلان کردیاہے۔ منتخب کھلاڑی جمعہ کوکراچی میں یکجا ہوں گے۔کم وقت کے باعث تربیتی کیمپ کاانعقاد ممکن نہیں۔تاہم کھلاڑی جمعہ اورہفتے کو ہلکی پھلکی ٹریننگ جبکہ کپتان اورکوچنگ اسٹاف سیریز کی پلاننگ کریں گے۔تیرہ کرکٹرز اورسات آفیشلز پرمبنی ویسٹ انڈین ٹیم کی آمدہفتہ اکتیس مارچ کوکراچی متوقع ہے۔

کراچی میں گرمی میچ کے تینوں دن بھی جاری رہنے کاامکان ہے۔کم ازکم درجہ حرارت 34 رہنے کی پیش گوئی ہے۔اس طرح دونوں ٹیموں کوسخت گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...