میگ لیننگ ٹی ٹونٹی میں 2 ہزار رنز بنانے والی دنیا کی چھٹی کھلاڑی

میگ لیننگ ٹی ٹونٹی میں 2 ہزار رنز بنانے والی دنیا کی چھٹی کھلاڑی

ممبئی (نیٹ نیوز) آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان اور سٹار بلے باز میگ لیننگ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والی آسٹریلیا کی پہلی اور دنیا کی چھٹی کھلاڑی بن گئیں، انہوں نے گزشتہ روز بھارت میں جاری سہ ملکی ویمن ٹی ٹونٹی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 47 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، لیننگ نے 73ویں میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کئے جس میں ان کی ایک سنچری اور 10 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...