میپکو نے واپڈانٹریونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیسکوکوہرادیا

میپکو نے واپڈانٹریونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیسکوکوہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (اے پی پی )ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کرکٹ ٹیم نے آل پاکستان واپڈا انٹریونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی ٹیم کو 241رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا ۔ میپکو کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 356رنز بنائے جس میں بیٹسمین ثاقب شاہ نے 128رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جبکہ کاشف نوید نے 59رنز سکور کئے ۔ میپکو کی ٹیم نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے پوری مخالف ٹیم کو 115رنز پر ڈھیر کردیا ۔میپکو کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران اللہ نے 4کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی ۔ م
یپکو کرکٹ ٹیم کے منیجر علی اکرم گجر، اسسٹنٹ منیجر کلیم اللہ قریشی اور سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی نے کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔