رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک وجے مالیاکی تیسری شادی کیلئے تیاریاں

رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک وجے مالیاکی تیسری شادی کیلئے تیاریاں

نئی دہلی (نیٹ نیوز) انڈین پریمیر لیگ فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک وجے مالیانے تیسری شادی کی تیاریاں شروع کردیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 62 سالہ وجے مالیا نے پنکی لال وانی کیساتھ تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وجے مالیا اور پنکی کی ملاقات 2011ء میں ہوئی جب انہیں کنگ فشر ائیرلائن میں نوکری دینے کی پیشکش کی گئی۔ اس کے بعد دونوں کئی تقاریب میں اکٹھے دیکھے گئے۔ پنکی لال وانی وجے مالیا کی والدہ کیساتھ بھی کافی وقت گزارتے دیکھی گئیں۔ دونوں نے حال ہی میں اپنے ’تعلقات‘ کی تیسری سالگرہ منائی اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔وجے مالیا کی اس سے قبل ائیر انڈیا کی سابق ائیر ہوسٹس سمیرا سے شادی ہوئی تھی اور پھر انہوں نے دوسری شادی ریکھا سے کی جو اب بھی قانونی طور پر ان کی بیوی ہیں۔ دونوں کے تین بچے، سدھارتھ، لینا اور تانیہ ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...