ووشو ایشین چمپئن شپ :کھلاڑیوں کیلئے لال قلعہ پر عشائیہ کااہتمام

ووشو ایشین چمپئن شپ :کھلاڑیوں کیلئے لال قلعہ پر عشائیہ کااہتمام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیشنل لٹریسی پروگرام اور ایس بی آئی انٹرنیشنل کے تحت چوتھی ووشو ایشین چمپئن شپ کا انعقاد ،چمپئن شپ میں پاکستان،ایران ،افغانستان ،سری لنکا اور نیپال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقع پر فیڈریشن کے صدر ملک افتخار،سیکرٹری جنرل امان اللہ اور سی ای او ایس بی آئی ساجد لیاقت ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالمین مینگل اور سمیراحمدنے جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیے اور ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔مزید تفصیلات کے مطابق قدافی اسٹیڈیم کے نشر ہال میں پاکستان لٹریسی پروگرام اور ایس بی آئی انٹر نیشنل کے تحت چوتھی ووشو ایشین چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیشنل لٹریسی پروگرام کے سی ای او ساجد لیاقت نے کہا پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کے بن دروازے دوبارہ کھل گئے ہیں۔اس کا کریڈٹ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔چیمپئن شپ میں آنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں ۔بعد ازراں تمام کھلاڑیوں کو لال قلعہ میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...