شہریار ملک ٹینس، ٹاپ سیڈڈکھلاڑی سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

شہریار ملک ٹینس، ٹاپ سیڈڈکھلاڑی سیمی فائنلز میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈڈکھلاڑی سیمی فائنلز میں پہنچ گئے۔مینز سنگل کے کوارٹرفائنلز میں عقیل نے مدثر مرتضیٰ ، محمد عابد نے ثاقب عمر ، مزمل مرتضیٰ نے ہیرا عاشق، شہزاد خان نے ابدال حیدر کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔لیڈیز سنگلز میں سارہ محبوب نے سارہ محمد، سارہ منصور نے ندا اکرم، مہوش چشتی نے عشوا بتول کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔مینز ڈبلز میں طلحہ وحید اور فیاض خان ، عقیل خان اور شہزاد خان ، ہیرا عاشق اور عبدالرحمان،عابد اور عثمان رفیق نے کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...