کینن فوم چیلنج کپ،پرنس کلب کواپ سیٹ شکست

کینن فوم چیلنج کپ،پرنس کلب کواپ سیٹ شکست

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے کینن فوم چیلنج کپ میں نصیر میموریل نے پرنس کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا ۔پہلے کھیلتے ہوئے پرنس کلب نے151رنز بنائے ۔میاں عمر 46،عمار طارق 38اور صدیق خان 28رنزبناکر نمایاں رہے ۔ کاشف احمد اور محمد ارشد نے چار چار جبکہ عمران رزاق اور عبدالکریم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں نصیر میموریل نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنالئے ۔عمران رزاق نے 61 اورشہبازحسین47رنزبناکر نمایاں رہے ۔ صدیق خان نے دو جبکہ صدام الحق ،بلال اشرف اور مقبول احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طارق بشیر نے میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی پر عمران رزاق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...