ایسکو کی ہیٹ ٹرک، سپین نے ارجنٹائن کو 6-1 سے ہرا دیا

ایسکو کی ہیٹ ٹرک، سپین نے ارجنٹائن کو 6-1 سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ(یو پی آئی) ایسکو کی شاندارہیٹ ٹرک کی بدولت سپین نے ارجنٹائن کو انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے ہرا دیا، برازیل نے عالمی چیمپئن جرمنی کو شکست دے کر اس کی مسلسل فتوحات کا تسلسل توڑ دیا۔ سپین نے ارجنٹائن کو با آسانی ایک کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرا کا کامیابی حاصل کی، ایسکو نے شاندار ہیٹ ٹرک کی،، ڈائیگو کوسٹا، تھیاگو اور لیگو نے ایک، ایک گول کیا، ارجنٹائن کی جانب سے واحد گول اوتامندی نے کیا۔ برازیل نے جرمنی کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دی۔، فرانس نے رواں برس شیڈول ورلڈ کپ کے میزبان روس کو 3-1 گولز سے زیر کیا، سوئٹزرلینڈ نے پاناما کو 6-0 گولز کے واضح مارجن سے شکست دی، سکاٹ لینڈ نے ہنگری، یوکرین نے جاپان، تنزانیہ نے کونگو، جارجیا نے ایستونیا کو شکست دی، اٹلی اور انگلینڈ کے درمیان میچ کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔