سہ ملکی ویمن ٹی ٹونٹی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

سہ ملکی ویمن ٹی ٹونٹی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ممبئی(نیٹ نیوز) سہ ملکی ویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 97 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ایلیز پری 47 اور کپتان میگ لیننگ 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ بدھ کو ممبئی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 17.4 اوورز میں 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ڈیوڈسن رچرڈز 24، بیومونٹ 17، جینی گن 12 اور نتالی سکیور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، کیمنس نے 3، میگن شٹ اور جوناسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 11.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، 12 رنز پر آسٹریلیا کی دو وکٹیں گر گئی تھیں

لیکن اس موقع پر ایلیز پری اور میگ لیننگ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 85 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، پری 47 اور لیننگ 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، نتالی سکیور اور ایکلیسٹن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...